نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کی یونیورسٹی میں ایک پاکستان طلبِ علم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق چوبیس سالہ علی حسن پانڈیچیری یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہی رہائش پزیر تھے۔
رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد ہوسٹل میں داخل ہوئے اور علی حسن کو ڈنڈے اور لوہے کی سلاخوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
متاثرہ طالبِ علم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔