نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے ایک قرار پر دستخط کئے ہیں۔
انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی اور آسٹریلیا کے وزیرتعلیم کرسٹوفر پائن نے کل اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک میں طلبا کو تعلیم، تحقیق اور تربیت کے شعبہ میں نئے مواقع حاصل ہونگے ۔ یہ قرار ہندوستان اور آسٹریلیا کی تعلیمی کونسل کی میٹنگ کے دوران ہوا۔
دونوں ملکوں نے تعلیم کے شعبے میں دس لاکھ ڈالر سرمایہ لگانے کابھی اعلان کیا۔ مسٹر پائن نے مسٹر ایڈم گلکرسٹ کوہندوستان کا تعلیمی سفیر بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس قرار سے نہ صرف اعلی تعلیم بلکہ اسکولی تعلیم کے میدان میں بھی طلبا مسفید ہونگے اور ان کی پیسے سے مدد کی جائے گی نیز آسٹریلیا کے استاد ہندوستان میں طلبا کو پڑھانے آئیں گے ۔
یو این آئی۔ ش و۔ این یو۔ 1045