ایڈیلیڈ۔ نچلے آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد 444 کے اسکور پر ڈھیر ہوئی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سامنے آسٹریلیا نے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن جمعہ کو یہاں ڈیوڈ وارنر کی سنچری کی مدد سے اپنی دوسری اننگز میں 363 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد ہندوستان کو اس کی پہلی اننگز میں 116۔4 اوور میں 444 کے اسکور پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد اپنی دوسری اننگز کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 69 اوور میں پانچ وکٹ پر 290 کا اسکور کھڑا کر ہندوستان کے خلاف 363 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا کے پانچ وکٹ باقی ہیں اور بلے باز اسٹیون اسمتھ52اوربریڈ ہیڈن 14 رن بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وارنر نے ایک بار پھر ایڈیلیڈ اوول میں
کرشمائی مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری سنچری لگائی۔ انہوں نے 166 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر 102 رنز کی سب سے زیادہ بنائے۔ سال 2014 میں وارنر کی یہ چھٹی سنچری ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں ایک سال میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ پونٹنگ کے نام ہے۔ پونٹنگ کے نام ایک کیلنڈر سال میں سات سنچری درج ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستان نے دن کا کھیل کل کے 369 رنز پر پانچ وکٹ سے آگے شروع کیا۔ لیکن نچلے آرڈر کے لڑکھڑانے کی وجہ سے ہندوستان اپنے اسکور پر صرف 75 رنز کا ہی اضافہ کر پایا۔ روہت نے ناٹ آئوٹ 33 اور رددھمان ساہا نے ناٹ آئوٹ 01۔ سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ لیکن وہ 10 رن جوڑ کر 43 جبکہ ساہا 25 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں قائم مقام کپتان وراٹ کی سنچری کے علاوہ مرلی وجے۔ چتیشور پجارا اور رہانے کی نصف سنچریوں کی مدد سے اچھی شروعات کی تھی۔ لیکن چوتھے دن اس کا نچلا بلے بازی آرڈر اسکوربورڈ پر زیادہ رنز نہیں جوڑ سکا۔ اپنی پہلی اننگز 517 کے اسکور پر اعلان کر چکی آسٹریلوی ٹیم کے وسیع اسکور کے سامنے ہندوستان کے لیے بھی بڑا اسکور کھڑا کرنا ضروری تھا۔لیکن روہت دیر تک ٹک نہیں سکے اور آسٹریلوی اسپنرناتھن لیون نے انہیں دن کا اپنا پہلا شکار بنا کر اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔ روہت نے 89 گیندوں میں پانچ چوکے بھی لگائے۔ روہت اور ساہا نے چھٹے وکٹ کے لیے 32 رنز کی شراکت کی۔ آسٹریلیا کا اگلا شکار کرن شرما رہے۔ کرن 04 رنز ہی جوڑ سکے تھے کہ وہ پیٹر سڈل کے ہاتھوں ساتویں بلے باز کی شکل میں بولڈ ہو گئے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور 406 رنز تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ساہا کو لیون نے شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیجا اور ہندوستان کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ اگرچہ محمد سمیع نے نویں بلے باز کی شکل میں رنز بٹورنے کی اچھا کوشش کی اور 24 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر اہم 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ سڈل کے ہاتھوں آسٹریلوی الراڈر واٹسن کو کیچ کرا بیٹھے اور ہندوستان کے آخری بلے باز کی شکل میں آؤٹ ہوئے۔ ایشانت صفر پر لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔فلپ ہیوز کے انتقال سے ابرکر میدان پر واپسی کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم میچ کے دوران کافی جارحانہ بھی نظر آئی اور دو بار میدان پر گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ اگرچہ میزبان ٹیم ہندوستان پر کافی حاوی نظر آئی اور اسپنر لیون کی بہترین کارکردگی کے بعد مہمان ٹیم لنچ سے پہلے ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلوی اسپنر لیون نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں 36 اووروںمیں 134 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ نکالے جبکہ تیز گیند باز مشیل جانسن نے 22 اوور میں 102 رن پر دو وکٹ اور سڈل نے 18۔4 اوور میں 88 رن پر دو وکٹ لیے۔ ریان ہیرس کو 21 اوور میں 55 رن پر ایک وکٹ ملا۔دوسری اننگز کھیلنے اتری آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے وارنر کے بعددوسری بڑی اننگز اسمتھ نے کھیلی۔ انہوں نے 64 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے جبکہ مشیل مارش نے چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے 40 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔وارنر نے واٹسن کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 102 رنز کی سب سے اہم شراکت ادا کی جبکہ مارش اور اسمتھ نے پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑ کر دن کی دوسری بڑی شراکت ادا کی۔ واٹسن نے 86 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 33 رن جوڑے جبکہ مارش نے 26 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے اڑائے۔اس سے پہلے پہلے اوپننگ کرتے ہوئے کرس راجرز نے 21 رنز بنائے لیکن ہندوستانی گیند باز نے روہت کے ہاتھوں انہیں کیچ کراکر آسٹریلیا کا پہلا وکٹ نکالا۔ کرن شرما نے 16 اوور میں 95 رن پر دو وکٹ لیے۔ سمیع نے 11 اوور میں 42 رن دے کر واٹسن ۔33۔ کا وکٹ نکالا۔ روہت نے 12 اوور میں 35 رن پر مارش کو آؤٹ کیا جبکہ آرون نے 10 اوور میں 43 رن پر کپتان مائیکل کلارک کو 07۔ کے اسکور پر پویلین بھیجا۔وہیں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن آج دوسری اننگز میں سنچری کے ساتھ ہی اس سال 1000 ٹسٹ رنز مکمل کر لیے۔وہ انگلینڈ کے کپتان کک 2012 کے بعد ایک کیلنڈر سال میں یہ کامیابی حاصل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ وارنر نے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن پہلے سیشن کے کھیل میں یہ کامیابی حاصل کی۔ وہ 166 گیندوں میں 102 رنز بنا کر کرن شرما کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔پچھلی بار ایک سال میں 1000 سے زیادہ رن بنانے والے آسٹریلوی اوپنر سائمن کیٹچ تھے جنہوں نے 2009 میں یہ کمال کیا تھا۔ وارنر 2014 میں 1000 ٹسٹ رنز پورے کرنے والے پانچویں بلے باز بن گئے۔ ان سے پہلے سری لنکا کے سنگاکارا 1486 رنز، انجیلو میتھیوز 1201، مہیلا جے وردھنے 1003 رنز اور پاکستان کے یونس خان 1213 یہ اعداد و شمار چھو چکے ہیں۔ وارنر گزشتہ 11 ٹسٹ اننگز میں آٹھ نصف سنچری بنا چکے ہیں۔