نئی دہلی: ہندوستان اور جاپان کے درمیان سوشل سیکورٹی معاہدہ اسی سال سے نافذ ہوجائے گا۔
حکومت نے آج یہاں بتایا کہ جاپان کے ساتھ کیا گیا سوشل سیکورٹی معاہدہ یکم اکتوبر 2016 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی سوشل سیکورٹی سے متعلق معاہدوں کی تعداد سولہ ہوجائے گی۔ وزارت خاجہ کے ساتھ ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ نے معاہدہ کو عمل درآمد کے لئے ضروری خانہ پری مکمل کرلی ہے ۔ ہندوستان او رجاپان کے درمیان سولہ نومبر 2016 کو ٹوکیو میں سوشل سیکورٹی معاہدہ ہوا تھا۔
دیگر ملکو ں کے ساتھ سوشل سیکورٹی معاہدے بیرونی ملکوں میں کام کرنے والے ہندوستانی پروفیشنلس اور اسکلڈمزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کیا جاتا ہے ۔ حکومت نے کل 19ملکوں سے سوشل سیکورٹی معاہدہ کیا ہے جس میں پندرہ ملکوں کے ساتھ یہ نافذ ہوچکا ہے ۔