ہندوستان بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک قرار پایا ہے-براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے بارے میں اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کی کانفرنس کی رپورٹ کی بنیاد پر بیرونی سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہندوستان، دنیا کے ایک سو دس ملکوں میں بہترین ملک قرار پایا ہے- یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کے اعتبار سے امریکہ اس وقت پچاسویں اور چین پینسٹھویں مقام پر ہے- واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کی کانفرنس، یو این سی ٹی اے ڈی کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں بیرونی سرمایہ کاری کی صورت حال کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر وہ اپنی رپورٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہر ملک کی پوزیشن کا اعلان کرتی ہے۔