بالی ووڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں گوشت پر پابندی لگانے کی بجائے جہالت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔ سوناکشی نے حال ہی میں ہندوستان میں گوشت پر پابندی لگنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی۔ سوناکشی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ ایک آزاد ملک ہے! بین ستان میں خوش آمدید، میرا مطلب ہندوستان میں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں جہالت اور غفلت پر پابندی لگنی چاہیے اس کی زیادہ ضرورت ہے۔
سوناکشی نے اپنی ٹویٹ میں آسام کے سیلاب متاثرین کا بھی ذکر کیا۔ اپنی ٹویٹس کے بعد سوناکشی سنہا کو لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سونم کپور نے بھی ہندوستان میں پورن ویب سائٹس اور گوشت پر پابندی لگنے کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی اور ان پر بھی شدید تنقید کی گئی تھی ۔