ہندوستان نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ تیل کی لین دین کو ممنوع قرار دیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے داعش کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد پر عملدر آمد کے مقصد سے، داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ تیل یا ثقافتی معاملات کی انجام دہی کو ممنوع قرار دیا ہے- ہندوستان کی وزارت تجارت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ داعش کے ساتھ تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کا کسی بھی قسم کا معاملہ اور لین دین کرنا غیر قانونی ہے- اسی طرح ثقافتی اشیا منجملہ نوادرات اور علمی و مذہبی دستاویزات کی داعش گروہ یا اس سے متعلقہ افراد سے خریدو فروخت غیر قانونی ہے-