نئی دہلی:مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اس امر کویقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں یعنی کامن بٹ ڈیفریشیئٹڈ رسپوسی بلیٹیس (سی بی ڈی آر) کا احترام کیا جائے اور کاربن گیسوں کے اخراج پردولت مند ممالک اپنے حصے کی ادائیگی فوری طور سے کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے یہ ایک ارب 27کروڑ افراد کے حال اور مستقبل اور ان کی آرزوؤں کی تکمیل کا مسئلہ ہے ۔