کراچی ۔پاکستان اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتا کہ جس ٹیم کو شکست دی اس میں کون تھا اور اب کی ٹیم میں کون کون شامل ہیں‘۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ میچ میں بہت دباؤ ہوتا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ میچ میں دباؤ تو بہت ہوتا ہے لیکن کھیلنے کا مزہ بھی آتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ ہی ہندوستان کے ساتھ ہے۔ اگر یہ میچ ہمارے لیے اچھا رہا تو ہم پر سے دباؤ کم ہو جائے گا۔‘محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتا کہ جس ٹیم کو شکست دی اس میں کون تھا اور اب کی ٹیم میں کون کون شامل ہیں۔’میرے خیال میں جو ٹیم میں مدِمقابل آتی ہے وہ اس ملک کی بہترین ٹیم ہوتی ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کی بہترین ٹیم نے شرکت کی۔ ہم نے ان کو شکست دی۔‘انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے حوالے سے مزید کہا ’ٹیم سے کسی ایک کھلاڑی کا چلے جانا یا اس کی واپسی معنی نہیں رکھتا۔ لیکن چند اہم کھلاڑی ہوتے ہیں جن کی ٹیم میں واپسی اس ٹیم کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے دھونی کی کپتانی بہت اہم ہے۔‘”میرے خیال میں جو ٹیم میں مدِمقابل آتی ہے وہ اس ملک کی بہترین ٹیم ہوتی ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کی بہترین ٹیم نے شرکت کی۔ ہم نے ان کو شکست دی۔ ٹیم سے کسی ایک کھلاڑی کا چلے جانا یا اس کی واپسی معنی نہیں رکھتا۔ لیکن چند اہم کھلاڑی ہوتے ہیں جن کی ٹیم میں واپسی اس ٹیم کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔