کلینڈ۔ ہ
ندوستانی کرکٹ ٹیم بیرونی ممالک متواتر 5 ویں شکست سے خود کو محفوظ تو رکھا ہے تاہم وہ ہنوز کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔ جیسا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں منعقدہ 5مقابلوں کی ونڈے سیریز کاتیسرا مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا ۔ ہندوستان نے پھر ایک مرتبہ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس نے اوپنر مارٹین گپٹل کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 314 رنز اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں ہندوستانی اوپنرس نے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑے جبکہ لوور آرڈر میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 60 گیندوں میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 50 ، روی چندرن اشون کے 46 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز اور رویندر جڈیجہ کے ناقابل تسخیر 66رنز کے عوض 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز اسکور کئے ۔ ہندوستان کو کامیابی کے لئے آخری اوور میں 18رنز درکار تھے اور اس موقع پر جڈیجہ ایک چوکا اور ایک چھکا لگاکر مقابلہ کو آسان کرنے کے علاوہ بولر جیمس اینڈرسن نے چند زاید رنز دیئے اسطرح آخری گیند پر ہندوستانی ٹیم کو 2 رنز بنانے تھے تاہم جڈیجہ اس موقع پر ایک ہی رن بنا پائے ۔ جڈیجہ نے اپنی اننگز کے دوران صرف 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بہترین اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں شکھر دھون 25 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز ، روہت شرما 38 گیندوں میں ایک چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کئے جبکہ ٹاپ آرڈر میں ویراٹ کوہلی 20 گیندوں میں صرف ایک چوکے کی مد د سے 6 اور اجنکیا راہنے نے 14 گیندوں میں 3 رنز اسکور کئے ۔ سریش رائنا 39 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز اسکور کئے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے اینڈرسن نے 10 اوورس میں 63 رنز دیکر کیرئیر میں پہلی مرتبہ 5وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹیم میں شامل کئے جانے والے ہیمیس بنیٹ نے ویراٹ کوہلی کو پریشان کرنے کے علاوہ ان کے ہمراہ بھوبنیشور کمار کی وکٹ بھی 41 رنز کے عوض حاصل کی ۔ قبل ازیں مارٹین گپٹل نے 129 گیندوں میں 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 111 رنز اسکور کرنے کے علاوہ دوسری وکٹ کیلئے کین ولیمسن کے ہمراہ 153 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی ۔ ولیمسن نے 74 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ 65 رنز بنائے ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے 20 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی ہمراہ تیز رفتار 38 رنز اسکور کرتے ہوئے اسکور کو 300 سے زاید بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ ہندوستانی گیند باز محمد سمیع نے 84 رنز اور جڈیجہ نے 47 رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جڈیجہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ مقابلہ ٹائی ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل ہے ۔ واضح رہے کہ آخری گیند پر ہندستان کو دو رنز کی ضرورت تھی ، جس پر جڈیجہ ایک رن ہی لے سکے ۔ہندستان کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ( 50 ) اور آر اشون ( 65 ) نے اہم اننگز ھیلی ۔ دھونی نے 60 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے، جبکہ اشون نے آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔اس سے پہلے ، ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں تمام وکٹ گنوا کر 314 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل ( 111 ) نے سنچری بنائی جبکہ کین ولیمسن ( 65 ) نے بھی اہم رول ادا کیا ۔آخری اوور میں لیوک روچی ( 38 ) اور ٹم ساؤتھی ( 27 ) نے تیزی سے رن بٹورے ۔
ہندستان کی طرف سے جڈیجہ سب سے کامیاب بولر رہے ۔ انہوں نے 47 کی اکونومی ریٹ سے 47 رن دئے اور دو وکٹ حاصل کئے ، جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے ہندستان کے پانچ بلے بازوں کو چلتا کیا۔