بنگلور، 28 دسمبر (یو این آئی) عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) آئندہ ماہ ہندوستان کو پولیو سے مبرا ممالک کی فہرست میں شامل کردے گا۔صحت اور خاندانی امور کے مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے اپنے محکمہ سے وابستہ کرناٹک کے وزیر صحت یو ٹی کدار ، صحت و تعلیم کے وزیر مملکت شرن پرکاش پاٹل اور دیگر افسران کے ساتھ یہاں میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ ملک کے پچھلے تین سال سے پولیو کی بیماری سے کوئی موت درج نہیں کی گئی ہے اس صورتحال میں پولیو سے مبرا ملک میں شامل ہونیکے لئے ہندوستان پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے ہونے والی کسی موت کا اعلان کرنے کی آخری حد جنوری 14۔2013 اور امید جتائی کہ اگلے 17 روز میں بھی ایسا کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا اور پھر ڈبلیو ایچ او ہندوستان کو باقاعدہ پولیو سے پاک ملک قرار دے دے گا ۔