اورلینڈو۔ہندوستان میں اس سال کی شروعات میں ہوئے شاندار استقبال پر امریکہ کے اسٹار گولفر ٹائگر ووڈس نے آج کہا کہ وہ یادگار تجربہ تھا۔ دنیا کے سب سے زیادہ کامیاب گولفروں میں شامل ووڈس ہیرو موٹوکورپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پون کی دعوت پر ہندوستان آئے تھے۔ ہیرو موٹرکورپ نے ووڈس کے ساتھ چار سال کا کفالت معاہدہ کیا ہے۔ہیرو ٹائگر ووڈس فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقد ورلڈ چیلنج کا ٹائٹل اسپانسر بھی ہے۔ ووڈس نے کہا کہ وہ ہیرو موٹرکورپ سے نئی کارپوریٹ شراکت کو لے کر پرجوش ہیں۔انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان دورہ کافی دلچسپ تھا۔ مجھے پون منجال سے ملنے کا موقع ملا اور دہلی میں ان کے ساتھ گولف ادا کیا۔ میرا وقت یادگار گزرا۔ووڈس نے کہااس کے بعد سے ہماری دو بار ملاقات ہوئی اور اب ہیرو ہمارے فاؤنڈیشن کی اس تقریب کا حصہ ہے۔ اس سے بہتر پارٹنر ہمیں نہیں مل سکتا تھا۔ انہوں نے کہادہلی گولف کلب میں کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا جو تاریخی گولف کورس ہے۔ ہندوستان میں جو میرا استقبال ہوا، وہ یادگار تھا۔ ہم نے ایسا سوچا نہیں تھا۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ فروری 2015 میں ہونے والے انڈین اوپن میں حصہ لیں گے، انہوں نے نا میں جواب دیا۔ انہوں نے کہااگلے سال نہیں لیکن مستقبل میں ضرور کھیلوں گا۔گولف سپراسٹار ٹائیگرووڈس چار ماہ کے وقفے کے بعد فٹ ہوگئے۔ ٹائیگر ووڈہیروورلڈ چیلنج گولف ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آ ئینگے۔ٹورنامنٹ کا 3 تا7دسمبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے 18گولفر حصہ لیں گے جس سے حاصل آ مدنی ٹائیگر ووڈس کے خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔