کانپور (بھاشا)ملک میں اسمارٹ فون فروخت گزشتہ سال تین گنا ہو کر ۴ء ۴ کروڑ سے زیادہ فون کی رہی۔ مائکرو میکس اور کاربن جیسی گھریلو کمپنیوں کے سستے اسمارٹ فون بازار میں آنے کی وجہ سے فروخت میں تیز آئی ۔ تحقیقی فرم آئی ڈی سی کے مطابق ۲۰۱۲ میں اسمارٹ فون کی فروخت ۶۲ء ۱ کروڑ اکائیوں کی رہی۔ آئی ڈی سی نے ایک بیان میںکہ
ا کہ ہندوستان ۲۰۱۳ میں اسمارٹ فون کی فروخت کے معاملے میں دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھتے بازاروں میں سے ایک رہا ۔ اس تیز فروخت کی وجہ گھریلو کمپنیوں کی کفایتی قیمتوں میں اسمارٹ فون کی پیش کش رہی ۔ ۲۰۱۳ کی چوتھی سہ ماہی میں ہندوستانی اسمارٹ فون بازار میں ۳۸ فیصد حصہ داری کے ساتھ کوریائی کمپنی سیمسنگ پہلے نمبر پر رہی۔ جب کہ ۱۶ فیصد کی بازار حصہ داری کے ساتھ مائکرو میکس دوسرے ، کاربن دس فیصد کی بازار حصہ داری کے ساتھ تیسرے ، سونی چوتھے اور لاوا پانچویں نمبر پر رہی ۔
کمپنی نے کہا کہ گزشتہ سال فیچر فون سے اسمارٹ فون کی طرف رخ کرنے والے لوگوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ درج کیا گیا ۔ اس کی اصل وجہ فیچر فون اور اسمارٹ فون کی قیمتوں کے درمیان کم ہوتا فرق رہا۔ ۲۰۱۳ میں کل فون کی فروخت ۱۸ فیصد بڑھ کر ۷ء ۲۵ کروڑ اکائیوں کی رہی جو اس سے قبل سال ۸ء ۲۱ء کروڑ اکائیوں کی تھی۔