وارانسی، 25 مئی(یو این آئی) ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے کہا ہے کہ ان کی وزارت بلٹ ٹرینوں سے قبل تیز رفتار ٹرینیں شروع کرنے پر غورکررہی ہے تاکہ دہلی سے ممبئی اور دہلی سے کلکتہ کا فاصلہ محض 12 سے 13 گھنٹے میں طے ہوسکے ۔
انہوں نے کل یہاں کہا کہ ریلوے میٹروں شہروں کے درمیان سفر کو 12 سے 13 گھنٹے کرنے پر کام کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس راستہ پر پٹریوں کو دوہری، تہری لائن اور ان کی بجلی
کاری کرنے کا کام ترجیحی طور پر کیا جائے گا۔
بڑے پرامید انداز میں انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر اور وقت پر ٹرینیں چلانے کا مقصد مقررہ وقت پر حاصل کرلیا جائے گا۔