جوہانسبرگ۔ سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے ہندوستان کے آئندہ سخت دورے کو لے کرمایوس ہیں۔دی ٹائمزنے اسمتھ کے حوالے سے کہامیں تھوڑامایوس ہوں۔ یہ ہمارے لئے سخت دورہ ہے اور یہ جنوبی افریقہ کرکٹ کیلئے بڑا سیشن ہے جس میں ہندوستان کا دورہ اور پھر انگلینڈ دورہ شامل ہے۔ یہ اس ٹیم کیلئے فیصلہ کن وقت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہندوستان میں چار ٹسٹ میچ آسان نہیں ہونے والے کیونکہ کافی سفر کرنا پڑے گا، کافی لوگ منسلک ہوں گے اور حالات اسپن کے مطابق ہوں گے۔اسمتھ نے کہا امید کرتا ہوں کہ سب کچھ درست رہے گا۔ اگر ہمارا ہندوستان دورہ اچھا رہا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف کافی اچھا کریں گے۔اسمتھ کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف 2008 اور 2009 میں دو ٹسٹ سریزڈرا کروائی تھی۔اس سابق کپتان نے کہا کہ 2006 سے غیر ملکی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں گنوانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے پاس آئی سی سی گدا کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔اسمتھ نے کہاہمارا 2006 سے بیرون ملک ٹسٹ سیریز نہیں گنوانے کا ریکارڈ شاندار ہے۔ امید کرتا ہوں کہ کھلاڑی اس برقرار رکھیں گے اور ہمیں فخرحاصل کرنے کاموقع دیں گے۔اسمتھ نے ہندوستان کے دورے کیلئے کل منتخب کی گئی ٹیم خاص طور پرکوٹن ڈی کاک کو مشورہ دیا جنہیں اس سے پہلے قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا اور مہارت بہتر بنانے کیلئے قومی اے ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر بھیجا گیا تھا۔ ہندوستان اے کے خلاف مسلسل تین اننگز میں سنچری جڑنے کے بعد سلیکٹرز نے انہیں ہندوستان کے دورے کیلئے قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں شامل ہے۔اسمتھ نے کہا یہ خود کو تیار کرنے کی طرح ہے۔ اگر کھیل کے سب سے اوپر آپ کو طویل کیریئر چاہئے تو آپ کے اندر ناکامی سے نمٹنے اور مایوسی کے بعد واپسی کرنے کی صلاحیت ہونا چاہئے۔