نئی، دہلی: ہندوستان نے ترکی کے استنبول میں کل ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ حکومت ہند، اس حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اس حملے میں مارے گئے لوگوں لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی آرزو کرتا ہے ۔خیال رہے کہ ترکی میں استنبول کے تاریخی سیاحتی مقام سلطان احمد میں کل ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں تقریباً 15 افراد ہلاک اور اتنے ہی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔