نئی دہلی: لیبیا میں سیکورٹی کی موجودہ صور تحال کے پیش نظر ہندوستان نے اپنے شہریوں کے اس ملک کے دورے پر پابندی لگا دی ہے ۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں ہندوستانی شہریوں کی زندگی کو چیلنجوں اور سیکورٹی کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے وہاں کسی بھی وجہ سے جانے پر روک لگا دی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امیگریشن حکام کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا۔ہندوستانی شہریوں کو اس پابندی پر عمل کرنا چاہیے ۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک نافذ رہے گی۔