لکھنؤ۔ گذشتہ روز ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن نے سی این جی اور ایل پی جی گاڑیوں اور کسانوں کے استعمال والی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے ایک خردہ کارو باریوں کا اجلاس منعقدکیا۔ اس میں لکھنؤ اور آس پاس کے تمام علاقوں سے کثیر تعدادمیں خردہ کاروباریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی چیف ریجنل منیجر پنج شرما نے اپنے خطاب میں رٹیل اور لیوب کاربار کے بارے میں معلومات فراہم کی اور اس میدان میں ہورہی نئی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ پروگرام میں سینئر سیلس افسر سلیش کمار کے ذریعہ کمپنی کے سبھی مصنوعات ک
ے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی۔ اس میں سی این جی یا ایل پی جی سے چلنے والی کار یا ٹیکسی کے استعمال والے ’ایچ پی گیس نول ‘ اور آٹو اور تھری ویلرس کے لئے ’ایچ پی آٹو شکتی‘ کے استعمال پر خصوصی توجہ دلائی۔ کسانوں کیلئے ’ایچ پی کسان شکتی پمپ سیٹ آئل‘ اور ٹریکٹر کیلئے ’ایچ پی کسان شکتی اٹو‘کے بارے میں خصوصی طور پر جانکاری دی اسکے ساتھ ملسی گروپ سے وابستہ ڈیزل انجن آئل کے پریمیم برانڈ ملسی ٹربوٹیک،ملسی سنتھیٹک، ملسی ٹربو اسٹار،ملسی ٹربو اور مسلی سپر کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر ایک کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جوابات دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔