نئی دہلی(بھاشا(صارف اشیاءبنانے والی کمپنی پیناسونک اپنے ہندوستانی کاروبار کےلئے ریجنل صدر دفتر (ہب) قائم کرنے جارہی ہے اس کے تحت آئندہ مہینے سے مغربی ایشیا، افریقہ اورپڑوسی ملک اس نئی اکائی کا حصہ بن جائےں گے۔ کمپنی اس شروعات کے تحت تعمیراتی ہب کی شکل میںہندوستان کے عروج اوراس کے لائحہ عمل کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ پینا سونک انڈیا کے ایم ڈی منیش شرما نے کہا کہ آئندہ مہینے سے ہندوستان ریجنل صدردفتربن جائے گا جب کہ دکشیش ، افریقہ اورمغربی ایشیا اس کے تحت آئےں گے۔ ہندوستان اب براہ راست کمپنی کے جاپان واقع ہیڈکوارٹر کے تحت آئے گا۔ پینا سونک انڈیا اس وقت کمپنی کے سنگاپورواقع ادارے کے تحت آتاہے۔شرما نے کہا کہ ہندوستان کے دائرے میںآنے والے ممالک کو دےکھتے ہوئے اورہندوستان کے تعمیراتی شعبہ میںایک اہم مرکز بننے کے مدنظر یہ قدم اٹھایاگیاہے۔