کولکاتا۔ مسلسل دو میچوں میں ملی جیت سے حوصلہ افزائی جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ان کی ٹیم کل تیسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ جیت کر ہندوستان کوکلین سوئپ کرنے کے ارادے سے ہی اترے گی۔ملر نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ سے ایک دن پہلے کہا ہم 2۔ 0 سے آگے ہیں اور اسے 3۔ 0 کرکے ہی دم لیں گے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں تال میل اور اعتماد کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ہماری تیاری اچھی ہے اور امید ہے کہ ہم کل بھی اس تال میل کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا سیریز میں 2۔ 0 سے آگے رہ کر یہاں آنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ سیریز کافی بڑی ہے اور جیت بھی بڑی ہوگی۔ ہم یہاں کافی توقعات کے ساتھ آئے تھے اور خود پر اچھی کارکردگی کا دباؤ ڈالا تھا۔ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم بہت اچھی ہے جس میں بہت سے بڑے کھلاڑی ہے۔ اسے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے حوصلہ کافی بڑھا ہے۔ملر نے کہاہم انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے اور سال کے آخر میں آسٹریلیا سے کھیلنا ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ اعتماد کرنے کی ضرورت ہے اور اس سیریز سے اعتمادملا ہے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز آج مشق کیلئے نہیں آئے لیکن ملر نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاآج اختیاری مشق تھی جس میں کچھ کھلاڑیوں نے تفریح بھی کی۔ یہ طویل ہفتے رہی جس سے ہم نے کئی میچ کھیلے ۔ امید ہے کہ اے بی کل کھیلے گا۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے۔ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ اس موسم میں اوس کی وجہ سے میچ سے پہلے شروع ہونے چاہئے لیکن ملر نے کہاایمانداری سے کہوں تو میں نہیں جانتا کہ کیا کہوں۔ میچ سات بجے سے شروع ہونا ہے اورا وس کا مسئلہ ہے لیکن یہ دونوں ٹیموں کیلئے ہے لہذا اسے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے تجربے سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو کافی مدد ملی۔انہوں نے کہا یہ ناقابل یقین ٹورنامنٹ ہے۔ اس سے کئی کھلاڑیوں کو موقع ملا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو ہندوستانی حالات میں خود کو ڈھالنے کا موقع ملا۔ ہمیںیہاں گھر کی طرح لگتا ہے۔