اسی طرح مزید4.49کروڑ افراد نے گذشتہ دہے میں اسکولی تعلیم ترک کردی۔ 2011ء مردم شماری کے مطابق5تا19سال عمر کی 38.01کروڑ آبادی میں29.98کروڑ (71فیصد)تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے۔4.49کروڑ(11.8فیصد) نے ابتدائی اسکولی تعلیم حاصل کی جبکہ6.54کروڑ (17.2فیصد)نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا ۔
مردم شماری سے حاصل اعداد وشمار کے بموجب مردم شماری برائے2011ء کے مطابق65.7لاکھ افراد 5تا19سال کی عمر کے جسمانی معذورین ہیں۔
جسمانی معذورین کی آبادی میں کا26.7فیصد حصہ یعنی 17.5لاکھ جسمانی معذورین نے کبھی اسکول نہیں گئے اور اٹھ لاکھ یعنی 12.1فیصد لوگ درمیان میں ہی تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جبکہ 40.2لاکھ یعنی61.2فیصد تعلیمی اداروں وابستہ ہیں۔