نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے 11 سے 13 مارچ تک یہاں ہونے والے عالمی ثقافتی فیسٹول پر جاری تنازعہ کو غیر ضروری بتاتے ہوئے اسے ملک کی تصویر بگاڑنے کی سازش قرار دیا ہے ۔
مسٹر آدتیہ ناتھ نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کہا کہ کمبھ کے دوران کروڑوں لوگ دریا کنارے رہتے ہیں لیکن اس وقت ماحول کو نقصان نہیں ہوتا ہے لیکن تین دن کے ثقافتی پروگرام میں جمنا کے آلودہ ہونے کی بات کی جا رہی ہے ، یہ تنازعہ غیر ضروری ہے ، یہ ہندوستان کی تصویر کو خراب کرنے کا گھناؤنی کوشش ہے ۔