سڈنی۔ہییمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے کپتان مائیکل کلارک کے ہندوستان کے خلاف آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والی ٹسٹ سیریز میں کھیلنے پر شک ہے۔ آج اس خبر کے سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔ یہاں میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق 33 سالہ کرکٹر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ایک میچ میں زخمی ہو گئے تھے اور ان کی سرجری کئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیم پرفامنس کوچ پیٹ ہاورڈ نے میڈیا سے کہا کہ ہم عالمی کپ اور ایشز سیریز پر توجہ دے رہے ہیں اور اگر وہ ہندوستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز کیلئے درست ہوں گے تو اس میں بھی کھیلے گی۔ہندوستان کے خلاف سیریز میں کلارک کے کھیلنے کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر ہاورڈ نے کہا لیکن ہم نے ان کو تیزی سے واپسی کرتے دیکھا ہے اور ان کا ایک یا دو ٹسٹ کھیلنا اور پھر حالت کا پوری طرح بگڑ جانا صحیح نہیں ہوگا۔ ہم نے ناتھن کولٹر-نیل فاسٹ بولر کو ہیمسٹرنگ کی سرجری کے بعد آٹھ ہفتوں میں واپسی کرتے دیکھا ہے اور صاف طور پر اسے دیکھ کر ایک امکان ظاہرہوتاہے۔ 107 ٹسٹ میچ کھیل چکے کلارک قریب چار ماہ میں تیسری بار ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے دو چار ہیں۔ ساتھ ہی ان کی پیٹھ کی تکلیف بھی بار بار سامنے آ رہی ہے۔ہاورڈ نے کہا کہ ان کی توجہ کلارک کے کریئر کی توسیع کرنا ہے۔