ہندوستان کے دیہات میں مقیم بیشتر گھرانوں کا روزگار زراعت پر چل رہاہے تاہم مجموعی دیہی آبادی میں سے تین چوتھائی گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 80 ڈالر یعنی 5 ہزار روپے سے بھی کم ہے جبکہ صرف 25 فیصد گھرانوں کی آمدنی 5ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دیہات میں مقیم بیشتر گھرانوں کا روزگار زراعت پر چل رہاہے تاہم مجموعی دیہی آبادی میں سے تین چوتھائی گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 80 ڈالر یعنی 5 ہزار روپے سے بھی کم ہے جبکہ صرف 25 فیصد گھرانوں کی آمدنی 5ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ ہے۔ ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پریس کانفرنس کے دوران سرکاری سروے کے نتائج پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف 9.68فیصد ہندوستانی دیہی گھرانے ایسے ہیں جن کا کوئی ممبر باقاعدہ تنخواہ دار ملازم ہے۔ 68 فیصد دیہی گھرانوں میں کوئی ایک موبائل فون ڈیوائس ہے جبکہ صرف 11 فیصد دیہی گھرانوں کے پاس فریج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں مختلف طبقات کی ترقی کا اندازہ ہوگا اور مستقبل کی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔