دی ہیگ ۔مسلسل دو شکست سے پستجس کے تیز اسٹرائیکر کسی بھی ڈیفنس کو نیست و نابود کرنے میں ماہر ہیں۔ یلجیم اور انگلینڈ کے خلاف آخری منٹ میں گول گنواکر شکست کا سامناکرنے والی ہندوستانی ٹیم کوا سپین کے خلاف اپنا دفاع بہتر کرنا ہوگا۔آخری بار دونوں ٹیموں کا سامنا 2013 ورلڈ لیگ سیمی فائنلس میں ہوا تھا جس میں اسپین نے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں جیت درج کرکے پانچواں مقام حاصل کیا تھا۔گزشتہ دو سال سے مالی رکاوٹوں کی وجہ سے ہسپانوی ہاکی ٹیم بڑے ٹورنامنٹوں میں حصہ نہیں لے سکی ہے لیکن اس کی لے نہیں بگڑی ہے۔ سینٹی فریکسیا اور ایڈرڈ تبائو جیسے کھلاڑی ہندوستان کے کمزور ڈیفنس کی اور شکست دینے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہندوستانی ٹیم کے تکنیکی ڈائریکٹر رولیٹ اولٹمیس کا خیال ہے کہ ہسپانوی ٹیم میں شامل بہترین کھلاڑی ہندوستان کیلئے مسئلہ کا باعث ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی اتنے پروفیشنل ہیں کہ پچھلی دو ہار سے ابرکر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے حال ہی میں اسپین کے خلاف نہیں کھیلا ہے لیکن اس کے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہے۔ ہمیں اسے شکست دینے کے لئے ایک اکائی کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اولٹمیس نے کہا کہ آخری منٹ میں گول گنوانے سے ٹیم نے دو میچ گنوائے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جو عالمی کپ میں نظرآ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہم نتائج سے مایوس ہے لیکن کارکردگی سے نہیں۔وقت کے ساتھ بہتر نتائج آئیں گے۔ہندوستانی ٹیم کو اپنا کھیل اور بہتر کرنا ہوگا۔ہندوستان کی جھولی ابھی خالی ہے جبکہ اسپین کو انگلینڈ کے خلاف ڈرا میچ کے ایک پوائنٹس ملے ہیں۔آسٹریلیا نے اسے شکست دی تھی۔اسپین کے کوچ سلواڈور اڈرین نے کہا کہ ان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں داخلے کی امید نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے کہا ہم ہر میچ کو فائنل کی طرح کھیلیں گے۔ ہندوستانی ٹیم مشکل حریف ہے۔اس کی درجہ بندی بھی ہم سے بہتر ہے لہذا یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔اسپین کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی 100 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ تبا نے 269 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جبکہ ریمن الیگرے 256 اور ڈیوڈ الیگرے 219 میچ کھیل چکے ہیں۔کپتان فریکسیا نے 179 میچ کھیلے ہیں جبکہ گول کیپرکورتیس نے 162 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ ڈیللاس بھی 100 سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں۔ہندوستانی ٹیم میں سو سے زیادہ بین الاقوامی میچ کپتان سردار سنگھ 182 ، گرباج سنگھ ، وی آر رگھوناتھ اور ایس وی سنیل نے کھیلے ہیں۔