کراچی۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ انہیں موجودہ حالات میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ بحال ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔قومی سلامتی پر وزیر اعظم کے مشیر عزیز نے اسلام آباد میں میڈیا سے کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہونے کی امید نظر نہیں آتی۔ٹی وی چینلز کے مطابق عزیز نے کہا مجھے موجودہ حالات میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ہونے کی امید نظر نہیں آتی۔ پہلے دوسرے معاملات میں بھی حالات سازگار ہونے چاہئے۔اس سے ایک دن پہلے ہی پی سی بی سربراہ شہریار خان ہندوستان سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس سے الگ بی سی سی آئی کے نئے سربراہ سے ملاقات کریں گے اور مجوزہ سیریز اور دونوں بورڈ کے درمیان ہوئے ایم او یو پر بات کریں گے۔عزیز نے کہا کہ پی سی بی اپنی جانب سے پوری کوشش کر رہا ہے لیکن سیریز ہوتی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہاپی سی بی بیان دے سکتا ہے لیکن مجھے مستقبل قریب میں سیریز ہوتی نہیں دیکھ رہی۔پی سی بی کے ایک افسر نے کہا کہ پی سی بی کو بھی ہندوستان کے خلاف کسی دو رخی سیریز کیلئے حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہم نے امید نہیں چھوڑی ہے لیکن ہمارے قومی سلامتی کے مشیر کے بیان کے معنی ہیں کہ سیریز خطرے میں ہے۔