ممبئی( وارتا)سیاہ دولت اور حوالہ سرگرمیوں پر نگرانی سخت کئے جانے کی جانب ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے بھارتیہ ریزروب بینک (آر بی آئی ) نے امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزررب کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے لئے تعاون کے ایک دستاویز پر دسختط کئے ہیں اس سلسلے میں آربی آئی نے بتایا اس پر امریکی آفس آف دی کمپٹرولر آف کرنسی اور فیڈرل ڈیپازٹ انشیورنس کارپوریشن نے بھی دستخط کئے ہیں ۔اس کے تحت دونوں فریق کرنسی اور سرمایہ کے لین دین کی نگرانی سے وابستہ اطلاعات کا تبادلہ کریں گیں ۔
مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ برس ستمبر مین وزیر اعظم کے امریکی دورے کے درمیان جاری مشترکہ بیان میں مالیاتی اداروں پر نگرانی کے لئے اس طرح کے سمجھوتے کی بات کہی گئی تھی ۔ اس نے کہا کہ آر بی آئی وقت وقت پر مختلف ممالک کے ساتھ اس طرح کے دوفریقی سمجھوتے کرتارہتاہے۔ اس سے قبل اس نے اس طرح کے ۲۲مفاہمت ناموں اور ایک لیٹر آف سپر وائزری کو آپریشن پر بھی دستخط کئے ہیں ۔