کارڈ نمبر 2094 7051 9541 ہے اور اس پر ہنومان کی شبیہہ بھی موجود ہے
بھارت میں حکام ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کے نام سے جاری شناختی کارڈ کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
دراصل ریاست راجستھان میں انتظامیہ نے ہندو بھگوان ہنومان کے نام سے ایک شناختی کارڈ جاری کر دیا ہے۔ اس میں ان کا پتہ ہے: وارڈ نمبر 06، پنچایت کمیٹی کے پاس، رام گڑھ، سیکر، داتارا مگڑھ، راجستھان -332703.
کارڈ نمبر 2094 7051 9541 ہے اور اس پر ہنومان کی شبہیہ بھی موجود ہے۔ کارڈ پر ولدیت میں ’پون جی‘ نام درج ہے۔ ( ہندو مذہب کے بھگوان ہنومان کے والد کا نام پون تھا)
یہ شناختی کارڈ عام ڈاک سے تقیسم کیے جاتے ہیں۔
اس لیے یہ کارڈ مقامی ڈاكیے کے پاس پہنچا۔ جب دو تین دن کی تلاش کے بعد بھی کامیابی نہیں ملی، تو انہیں لگا لفافے پر لکھا پتہ شاید نامکمل ہے۔ مکمل پتہ جاننے کے لیے جب ڈاکیے نے لفافہ کھولا، تو اندر ہنومان کی تصویر والا شناختی کارڈ نکلا۔
یہ کارڈ بنگلور میں شناختی کارڈ کے مرکزی دفتر بھیج دیا گیا ہے
یہ کارڈ بنگلور میں شناختی کارڈ کے مرکزی دفتر بھیج دیا گیا ہے۔
ڈاكے ھيرا لال سینی نے ’ہنومان جی ‘نام کے ایک مقامی باشندے سے بات کر ایڈریس کی تصدیق کرنے کی کوشش کی، مگر اس شخص نے یہ کہہ کر اسے لوٹا دیا کہ یہ کارڈ ان کا نہیں ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ کارڈ بنانے کا کام جس کمپنی کو سونپا گیا، اس کے کسی ملازم نے ممکنہ طور یہ شرارت کی ہوگی۔
ادھر، بنگلور میں شناختی کارڈ جاری کرنے والے ادارے يواي ڈي آئی (Unique Identification Authority of India) کے نائب ڈائریکٹر جنرل اشوک دلوي نے بی بی سی کو بتایا، ’آپریٹر نے جان بوجھ کر یہ خرابی کی ہے۔ اس آپریٹر کو ہٹایا جائے گا اور اس کی ذمہ دار ایجنسی کے خلاف کارروائی ہوگی۔‘