ہاپوڑ(نامہ نگار)۔عامر خان کی فلم ’پی کے‘کی مخالفت مسلسل جاری ہے ۔فلم میں دکھائے گئے کچھ مناظر پر ہندو تنظیموں کو اعتراض ہے اور ان کے ذریعہ فلم کی مخالفت ومظاہرے کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میںہندو تنظیموں کے ذریعہ اترپورا چوپلاپر وزیر اعلیٰ اکھیش یادو کاپتلا نذرآتش کیاگیا ۔خبر کے مطابق ہال میںپیش کی گئی فلم اداکار عامر خاں کی فلم پی کے میں کچھ مناظر کے سلس
لے میںہندوتنظیموںکے ذرریعہ اعتراض کیا جار ہا ہے۔
ہندوتنظیموں کے عہدے داران ضلع مجسٹریٹ اجے یادوکو پیش کی گئی عرضداشت میں فلم پرپابندی عائد کرنے کامطالبہ کیاتھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ تنظیموںکی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میںفلم پرپابندی عائد کرنے ، پوسٹر کونذرآتش کرنے کے علاوہ سنیماہال پرمظاہرہ بھی کیاجارہا ہے ۔جبکہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے دودن قبل فلم کوٹیکس سے مستثنیٰ کردیاتھا۔ اس کی وجہ سے ہندو تنظیموںمیں بیحد ناراضگی ہے ۔ہندو تنظیموںنے اترپوراچوکلاپروزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگائے۔