نئی دہلی۔ہندوستانی کیو کھیلوں کی تاریخ میں پہلے ہی پسندبن چکے پنکج اڈوانی نے 2014 میں اپنے نام چار اور عالمی خطاب کرکے اس سال کو کھیل اور اپنے لئے یادگار بنا دیا۔گزشتہ 12 ماہ کیو کھیلوں میں ہندوستان کے پوسٹر بوائے کے نام رہے جس نے برطانیہ میں دو سال اسنوکر کھیلنے کے بعد مسلسل عالمی خطاب جیتے۔ اڈوانی کے چار عالمی خطاب کے علاوہ یہ سال چین کے کشور بگتائو کی کامیابی کیلئے بھی یاد کیا جائے گا۔ چودہ برس کے بگتائو نے گزشتہ ماہ بنگلور میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں اڈوانی کو شکست دی اور بعد میں سب سے نوجوان اسنوکر چمپئن بھی بنا۔ائنل میں اس نے پاکستان کے محمد سجاد کو شکست دی۔اڈوانی نے کہا کہ وہ اس سال اپنی کارکردگی سے خوش ہے اور اس کامیابی کو مستقبل میں دوبارہ مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا میرے لئے یہ سال اچھا رہا۔ مجھے پتہ نہیں کہ اس کامیابی کو پھر دہرا سکوں گا یا نہیں۔ یہ سال یادگار رہا اور میں نے بہت کچھ جیتا۔انہوں نے اس سال بلیرڈرس اور اسنوکر میں مختلف فارمیٹس میں آسانی کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ دونوں کھیلوں کے طویل اور مختصر فارمیٹ میں بھی اپنی مہارت ثابت کی۔انہوں نے جون میں مصر میں 6 ریڈس اور اسکاٹ لینڈ میں ورلڈ ٹیم چمپئن شپ، عالمی بلیرڈرس ٹائم اینڈ پوائنٹ اور پھر آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹورنامنٹ کھیلا۔انہوں نے مئی میں سی سی آئی الیون بلیرڈرس چمپئن شپ جیتی۔ اس کے بعد مصر میں آئی بی ایس ایف عالمی 6 ریڈ اسنوکر چمپئن شپ جیتنے کے ساتھ ہی وہ بلیرڈرس اورا سنوکر کے طویل اور مختصر شکل میں عالمی خطاب جیتنے والے وہ پہلے کھلاڑی بنے۔اس کے بعد اگست میں انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہوئی پہلی عالمی بلیرڈرس ٹیم چمپئن شپ میں ٹیم کو طلائی تمغہ دلایا۔ ٹیم میں اڈوانی، روپیش شاہ، دیویندر جوشی اور اشوک شامل تھے
۔ہندوستانی اسنوکر ٹیم نے اڈوانی کے بغیر بھی اگست کے آخر میں دیرینہ حریف پاکستان کو شکست دے کر ایشیائی اسنوکر ٹیم چمپئن شپ جیتی۔ ٹیم میں کمل چائولہ، فیصل خان اور دھرمدر للی شامل تھے۔لیڈز میں عالمی شطرنج چمپئن شپ میں اڈوانی نے سنگاپور کے پیٹر گلکرسٹ کو شکست دے کر خطاب جیتا۔ وہ کیریئر کا تیسرا گرینڈ ڈبل مکمل کرنے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔
آئی ایس ایل سیمی فائنل کو 11 لاکھ ناظرین نے آن لائن دیکھا
نئی دہلی۔ چیننن ایف سی اور کیرلا بلاسٹرس ایف سی کے درمیان ہیرو انڈین سپر لیگ فٹ بال کے سیمی فائنل میچ کو تقریبا 11 لاکھ ناظرین نے اسٹار اسپورٹ ڈاٹکام پر دیکھا۔ٹورنامنٹ کے دوران تقریبا ایک کروڑ 60 لاکھ ناظرین نے میچوں کے آن لائن ویڈیو دیکھے۔ اب تک آئی ایس ایل کے آن لائن چینل کو دو کروڑ 87 لاکھ ناظرین مل چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی ٹورنامنٹ کافی مقبول رہا ہے۔