نیویارک(بھاشا) ممبئی شیئر بازار کے چیف کارگزار افسر آشش کمار چوہان نے آج اس بات پر زور دیا کی اسٹاک ایکسچنیج سرمایہ مہیا کرانے اور ان لگانے کیلئے ایک اہم ترین مرکز بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کو ایک سال میں ۱۰۰سے ۱۵۰؍ارب ڈالر کا سرمایہ مہیا کرانے میں مدد کرسکتے ہیں جو موجودہ سطح پر دس گنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایکسچینجوں کو اپنی توجہ صرف کاروبار کیلئے کاروبارکرنے سے سرمایہ کی تعمیر کرنے کا پلیٹ فارم بننے پر مرکوز کرنا ہوگا۔ چوہان نے کہا کہ بی ایس ای میں گذشتہ تین چار ب
رس کے دوران کمپنیاں آئی پی او، فروخت کی پیش کش یا قرضوں کے ذریعہ ۱۰ سے ۱۲؍ارب ڈالر تک اکٹھا کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ایک ملاقات میں چوہان نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کی توسیع کرتے ہوئے اس سطح کو اٹھا نا ہوگا۔ جس سے سالانہ ۱۰۰ سے ۱۵۰ ؍ارب ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کیا جاسکے۔ جس سے اس فنڈمیں سرمایہ کاری کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان پیداواریت کے میدان میں ایک ہزار سے ۱۵۰۰؍ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرسکے جس سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔ اس نظریہ سے شیئر بازاروں کا کردار اہم ترین ہوجاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ایکسچنیجوں کو اپنا نظریہ بدلناہوگا ہمیں اس بات پر توجہ مرکوز کرنی ہے کہ ملک سرمایہ اکٹھا کرسکے اور اثاثے قائم ہوسکیں۔ بی ایس ای کے سربراہ یہاں ہندستانی سرمایہ کارمنچ اور دیگر پروگراموں میںحصہ لینے آئیں ہیں۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کے امریکی دورے کے پیش نظر منعقد کئے گئے ہیں۔