انچیون۔ہندوستانی پہلوان بجرنگ انچیون ایشیائی کھیلوں کے دسویں دن پیر کو یہاں اپنا دم خم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشتی مقابلہ میں مردوں کی فری اسٹائل 61 کلوگرام مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے۔ گلاسگو کامن ویلتھ کھیلوں کے چاندی کا تمغہ فاتح بجرنگ نے فری اسٹائل 61 کلوگرام مقابلے کے سیمی فائنل میں جاپان کے کھلاڑی کو کوالیفکیشن پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیاہے۔فائنل میں بجرنگ کا مقابلہ ایران کے مسعود اسماعیل سے ہوگا۔اس درمیان نرسنگھ یادو نے مردوں کی فری اسٹائل 74 کلوگرام میں ترکمانستان کے رمضان کامبارو کو شکست دی۔نرسنگھ اب تمغہ کیلئے مقابلہ کریں گے۔اگرچہ پون کمار کو مردوں کی فری اسٹائل 86 کلوگرام مقابلے میں چین کے جھاگ فینگ نے شکست دے دی۔چینی کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں 2..0 کی سبقت بنا لی تھی اور دوسرے راؤنڈ میں جھانگ نے دو پوائنٹس جوڑے جبکہ ہندوستانی پہلوان ایک پوائنٹس ہی بنا سکا۔وہیں دوسری جانب ہندوستان کی وکاس کرشنن نے انچیون ایشیائی کھیلوں کے دسویں دن پیر کو یہاں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مکے بازی مقابلہ میںمردوں کے 75 کلوگرام کے زمرے کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
وکاس کرشنن نے کرغزستان کے عظمت کو یک طرفہ مقابلے میں 3..0 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں داخلہ ھاصل کرلیا ہے۔پہلے جج نے 30..26 سے۔دوسرے جج نے 30..27 سے اور تیسرے جج نے 30..26 سے ہندوستانی مکے باز کے حق میں فیصلہ دیا۔چار سال پہلے گوانگجھو ایشیائی کھیلوں میں وکاس نے 60 کلوگرام لائٹ ویٹ زمرے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ وکاس کا دوسرا مقابلہ منگل کو ازبکستان کے نورماتوسے ہوگا۔وہیں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوںنے ایشیائی کھیلوں کی انفرادی مقابلوں کے پہلے دن آج یہاں اپنی مہم کی اچھی شروعات کی اور اچنتا شرت کمل اور پولومی کو چھوڑ کر باقی تمام جوڑیاں اگلے دور میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔ داس نے خاتون انفرادی اور خواتین ڈبلز دونوں طبقات کے اگلے دور میں داخلہ حاصل کیا۔انہوں نے سولو میں کویت کی کھلاڑی کو صرف 19 منٹ میں 4-0 سے شکست دی۔انہوں نے یہ میچ 11-4، 11-9، 11-3، 11-9 سے جیتا۔انہیں دوسرے دور میں ہانگ کانگ کی نگ ونگ نام کا سامنا کرنا ہو گا۔عالمی 209 ویں رینکنگ کی اس 21 سالہ کھلاڑی نے اس کے بعد پولومی اتحادی کے ساتھ مل کر خواتین ڈبلز میں بھی صرف 12 منٹ میں 3-0 سے جیت درج کی۔انکتا اور گھٹک نے پاکستان کی شبنم بلال کو 11-5، 11-.، 11-7 سے کراری شکست دی۔اس جوڑی کو پری کوارٹر فائنل میں اگرچہ کوریا کے ہوگ سک پارک اور کین یانگ کے سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاٹکر نے بھی خواتین ڈبلز اور مخلوط ڈبلز دونوں طبقات کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔خواتین ڈبلز میں مدھرکا اور نیہا اگروال کی جوڑی نے مالدیپ کی جوڑی کو آسانی سے 14 منٹ میں 11-3، 11-6، 11-2 سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ ہندوستانی جوڑی اب چین کی کولنگ جھو اور میگ چین سے بھڑیگی۔اس سے پہلے مکسڈ ڈبلز میں انتھونی املراج اور مدھرکا کو منگولیا کے اورگل کو 16 منٹ تک چلے میچ میں 12-10، 11-3، 11-6 سے شکست دینے میں کوئی دقت نہیں ہوئی۔انہیں اب جاپانی جوڑی سے بھڑنا ہوگا۔ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی اچنتا شرت کمل اور پولومی کو اگرچہ مکسڈ ڈبلز میں مایوسی ہاتھ لگی اور وہ پہلے میچ میں ہی 0-3 سے ہار گئے۔شرت کمل اور پولومی تھائی لینڈ کے پیڈاسک کی جوڑی کو صرف تیسرے گیم میں چیلنج کر پائے۔انہوں نے 25 منٹ تک چلا یہ میچ 6-11، 9-11، 14-16 سے گنوایا۔ ہندوستان کی مرد ٹیم نے ایشیائی کھیلوں کے سیپکٹکرا میں آج یہاں لیگ مرحلے کے دونوں میچ جیت کر مہم کی شاندار شروعات کی لیکن خواتین ٹیم کو شروع میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مرد ٹیم نے گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں برونائی کو صرف 38 منٹ میں 21-12، 21-15 سے شکست دی۔اسے دن کا اپنا دوسرا میچ نیپال سے کھیلنا تھا لیکن وہ میدان پر نہیں اتری اور اس طرح سے ہندوستانی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ ہندوستان لیگ مرحلے میں کل میزبان کوریا اور پھر ملیشیا سے بھڑیگا۔خواتین ٹیم کو اگرچہ گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں خطاب کے مضبوط دعویدار انڈونیشیا سے 12-21، 13-21 سے شکست جھیلنی پڑی۔ ہندوستانی ٹیم کل اپنا دوسرا میچ لاؤس سے کھیلے گی۔