نئی دہلی(بھاشا)۔دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس فرم علی بابا کے بانی جیک مانے آج کہاکہ وہ ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی صنعت کاروں کی مدد کے خواہش مند ہیں۔مانے کہاکہ کمپنی ہندوستان میں پہلے ہی متعددکمپنیوں کے ساتھ کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ علی بابا کاآئی پی او اس سال ستمبر میں آیاتھا اوراسے دنیا کا سب سے بڑاآئی پی او (۲۵ارب ڈالر)اندازہ لگایاگیا۔ انہوںنے یہاں فکی کے ایک پروگرام میں کہاکہ میں ہندوستان میں اورزیادہ سرمایہ کاری نیز ہندوستانی صنعت کاروں اور ماہرین ٹکنالوجی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں تاکہ دونوں ممالک کے رشتوں میں استحکام آسکے۔انہوںنے وزیراعظم نریندر مودی کی ان کی قیادت کیلئے ستائش کی۔مانے کہاکہ دونوں ممالک کیلئے مل کر کام کرنے کا یہ سب سے اچھاوقت ہے۔