ممبئی۔ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن نے رواں مالی سال کے اپریل کے ستمبر ماہ کے درمیان کل ۱۱۴۹۶۵کروڑ روپئے کا کاروبار کیا ہے۔ جو اس مدت کی گذشتہ سہ ماہی سے سات فیصد زیادہ ہے۔ کارپوریشن کا ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع ۲۰۱۳ کی دوسری سہ ماہی کے۳۱۹کروڑ روپئے کے مقابلے ۲۰۱۴ کی دوسری سہ ماہی میں۸۵۰ تک پہنچ گیا۔ اس دوران کمپنی کے پٹرول مصنوعات کی گھریلو فروخت گذشتہ برس کی چھ ماہی کے مقابلے ۲ء۳ فیصد زیادہ درج ہوئی۔