نئی دہلی‘ 4 مارچ2015: ہندوستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ آر ورما نے آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی) میں منعقد ایک میٹنگ میں ملک کے سرکردہ مسلم صنعتکاروں‘ دانشوروں اور علمائے کرام کو بتایا کہ ان میں ہر ایک ہمارے ملکوں کی مشترک اقدار اور وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار نبھاتے
ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ’’ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان رشتہ کا مستقبل انسانی سرمائے پرمنحصر کرتا ہے‘‘ امبیسڈر و رما نے کہا کہ اس رشتے کی ترقی کیلئے آپ کے نقطہ نظر اور شراکتیں اہم اثاثہ ہیں۔
ہندوستان کی متحرک مسلم کمیونٹیوں کے جغرافیائی،پیشہ ورانہ اور نظریاتی تنوع کی نمائندگی کرنے والے زائد از 50 لوگوں کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل تبادلہ خیال کے دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے میں عوام سے عوام کے رابطے کے رول پر روشنی ڈالی گئی۔امبیسڈر ورما نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جاری تعاون کے چار وسیع شعبوں۔۔صاف توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی؛ تعمیر وترقی ،صحت اور سائنس؛ اقتصادی اور تجارتی؛ اور دفاع اور سیکورٹی ۔۔ کا خلاصہ پیش کیا۔
آئی آئی سی سی کے صدر سراج الدین قریشی نے امبیسڈر ورما کو سینٹر میں اظہار خیال کرنے کیلئے مدعو کیا۔ اس دورہ کے دوران امبیسڈر نے کچھ نوجوان مسلم طلبہ سے بھی ملاقات کی جو سینٹر کے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں سے فیضیاب ہوئے ہیں‘ نیز انہوں نے سینٹر کے نو آرائش شدہ بورڈ روم کا افتتاح کیا