نئی دہلی (بھاشا) ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹیڈ نے اپنے کار ماڈل’ گرینڈ‘ کی پیش کش کے ۱۰ ماہ میں اس کی ایک لاکھ اکائیوں کی فراہمی کی ہے۔ کمپنی نے ایک ریلیز میں بتایا کہ کار کاروبار میں گرینڈ ایک ایسی کار ہے جس کی بازار فروخت میں ایک لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کیا ہے۔ کمپنی کے راکیش شریواستو نے کہا کہ ہنڈئی صارفین سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے پر عزم ہے اور وہ ہندوستانی بازارمیں عالمی سطح کے پروڈکٹس پیش کرتی رہے گی بازار کی بڑھتی مانگ کو پوراکرنے کے لئے ہم اس کا پروڈکشن بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہنڈئی نے گرینڈکو ستمبر ۲۰۱۳ میں پیش کیا تھا۔