سیول (اے پی) کہاکہ اس کا اس سال دوسری سہ ماہی کا منافع ۷ فیصد کم ہوا۔ کیونکہ جنوبی کوریائی کرنسی کی زر مبادلہ قیمت بڑھنے کے سبب کمپنی کی غیر ملکی آمدنی متاثر ہوگئی۔جنوبی کوریائی گاڑی کمپنی نے آج کہا کہ اپریل۔جون سہ ماہی میں کمپنی کو ۲ء۲؍ارب ڈالر کا فائدہ ہوا جو گذشتہ سال کی اس مدت میں ۴ء۲ ؍ارب ڈالر تھی۔ یہ اعداد وشمار امید کے مطابق ہیں۔ اس دوران منافع ۱۳ فیصد کم ہوکر ۲؍ارب ڈالر رہا۔ اس مدت میں کمپنی کی فروخت ۲ فیصد کم ہوکر ۱۳ء۲۲؍ارب ڈالر رہی۔ پہلے چھ مہینوں میں کمپنی نے ۲۵ لاکھ گاڑیاں فروخت کی جوگذشتہ سال سے ۴ فیصد زیادہ ہیں۔ کوریائی کرنسی وون کی زر مبادلہ تیزی سے بڑھنے سے اس کا منافع متاثر ہوا ہے۔