نئی دہلی (وارتا)کار بنانے والی ملک کی دوسری بڑی کمپنی ہنڈئی موٹر انڈیا نے ہندوستانی بازار میں نئی پریمیم ہیچ بیک کار اے لیٹ آئی ۲۰پیش کی ہے۔ جس کی قیمت دہلی میں ۹۰ء۴ لاکھ روپئے سے ۶۷ء۷ لاکھ روپئے درمیان ہے۔ ہنڈئی موٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر بی ایس
سی او نے جنوبی کوریا کے سفیر جونگیولی کی موجودگی میں یہاں اس کار کو پیش کرنے کے بعد بتایا کہ پریمیم ہیچ بیک کو اسپورٹی لک سے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اے لیٹ آئی ۲۰ کا کاماڈل ہندوستان میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں دیگر خوبیوں کے ساتھ تحفظ پرخاص توجہ دی گئی ہے اور تمام ماڈلوں میں ڈؤل ایئر بیک اور اینٹی بروکینگ انجن سسٹم ہے انھوںنے بتایا کہ یہ کار پٹرول اور ڈیزل دونوں میں کام کرسکتی ہے۔
پٹرول انجن ۲ء۱ ڈؤل وی ٹی وی ٹی ہے جو ۶۰ء۱۸کلو میٹر فی لیٹر کی مائلیج دیتاہے۔ جب کہ ڈیزل انجن ۴ء۲۱ سی آر ڈی آئی ہے۔ جو فی لیٹر ۵۴ء۲۲کلومیٹر مائلیج دیتا ہے۔ کمپنی نے پٹرول اور ڈیزل انجن کے چار چار ماڈل پیش کئے ہیں۔ پٹرول انجن میں اس ماڈل کی دہلی میں ۴ لاکھ ۸۹ ہزار ۹۰۰روپئے قیمت ہے۔جب کہ میمانہ کی قیمت ۵۴۱۹۰۰ روپئے ، اسپورٹج کی قیمت ۵۹۳۹۰۰ روپئے اور آسٹا کی قیمت ۶۴۶۹۰۰روپئے ہے۔اسی طرح ڈیزل انجن میں اس کی قیمت ۶۰۹۹۰۰ روپئے میگنا کی ۶۶۱۹۰۰ روپئے اور اسپوٹیج کی ۷۱۳۹۰۰ روپئے آسٹاکی ۷۶۶۹۰۰روپئے کی قیمت ہے۔ یہ تمام کاریں سات رنگوں میں فراہم ہیں۔ اس کی بکنگ یکم اگست سے شروع کردی گئی ہے۔انھوںنے کہا کہ یہ کار سیگمینٹ کی پریمیم ہیچ بیک کار ہے لیکن دیکھنے میں سیڈان کار لگتی ہے۔