نئی دہلی:لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے للت مودی اور ویاپم معاملے میں کانگریس کے ممبران کے ذریعہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے عمل کو “جمہوریت کا قتل” قرار دیتے ہوئے لوک سبھا ٹیلی ویژن سے آج درخواست کی کہ وہ ایوان میں ہنگامہ کرنے والے ارکان کی تصویر ہی دکھائے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ اس کے منتخب کئے ہوئے نمائندگان کتنے غیر ذمہ دار ہیں۔
ایوان میں ہنگامے کے باوجود وقفہ سوالات اور پھر وقفہ صفر کے دوران محترمہ مہاجن نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کم سے کم دوبار اس وقت برسراقتدار اور کانگریس کے ارکان میں ٹکرا¶ کی صورت پیدا ہوگئی جب برسراقتدار جماعت نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف نعرے لگائے اور نائب صدر راہل گاندھی اور ہنگامہ کر رہے ارکان کے خلاف تبصرے کئے ۔