دوحہ(بھاشا)ہوائی جہاز میں مسافروں کے ذریعے ہنگامہ کئے جانے کے بڑھتے معاملات پر لگام لگانے اور اس سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر کی ہوائی کمپنیوں نے مشترکہ طورپر اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج اختتام پذیر انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن (آئی اے ٹی اے )کے ۷۰ویں عام اجلاس میں اس سلسلے میں متفقہ طور پر یہ قرار داد منظور کی گئی جس کے تحت حکومتوں اور ہوائی صنعت کو مل کر متوازن پیکیج تیا ر کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مسافرین کی ہنگامہ خیزی سے نمٹا جا سکے اور اسے موثر طریقے سے روکا جا سکے ۔ اسی ہنگامہ آرائی میں جسمانی حملہ، ہوائی جہاز کی چیزوں کو چھیڑنا جہاز کے عملے کی ہدایات کو نہ ماننا وغیرہ شامل ہے یہ اہم فیصلہ ڈی جی سی اے جے ذریعہ جاری ہدایات کے چار برس بعد کیا گیا ہے ڈی جی سی اے نے اپنی کتاب میں کہا تھا کہ ایسے ہنگاموں یہ واقعات کی اطلاع بغیر کسی تاخیر یا آئندہ کارروائی کے اسے مہیہ کرائی جائے اس کے بعد سے ہوائی جہاز اتر نے پر پولیس یا ہوائی اڈے کے حفاظتی ملازمین نے کئی ایسے مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔
آئی اے ٹی اے کی ڈائیرکٹر جنرل ٹونی ٹیلر نے اس اجلاس میں کہا کہ اس قرار داد سے اس بات کی ت
صدیق ہوتی ہے کہ ہوائی کمپنیاں اپنے مسافروں اور عملے کے اختیارات کے تحفظ کے لیے کافی سنجیدہ ہے ہر کسی کو ہوائی جہاز بغیر کسی دشواری کے سفر کر نے کا حق ہے انہوںنے کہا کہ کئی ہوائی کمپنیوں نے اپنے ملازمین اور ہوائی جہاز کے عملے کو نہ صرف ایسی ہنگامہ آرائیوں سے نمٹ نے بلکہ انہیں روکنے کے لیے بھی تربیت دی ہے لیکن ہوائی کمپنیوں ، ہوائی اڈوں اور حکومتوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔