ممبئی: بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی اہلیہ شالینی سنگھ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ نہیں مارا، تھپڑ مارنے کا واقعہ من گھڑت ہے۔ ذرائع کے مطابق گلوکار ہنی سنگھ کچھ عرصہ سے منظر عام سے غائب ہیں اور کہا جارہا تھا کہ وہ بیمار ہیں تاہم اس کے ساتھ یہ خبر سامنے آئی کہ
ایک رقص و سرود کی محفل میں شاہ رخ خان نے کسی بات پر سب کے سامنے ہنی سنگھ کو منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد سے وہ مارے شرمندگی سامنے نہیں آرہے۔ منگل کو شالینی نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں شاہ رخ نے سرے سے تھپڑ مارا ہی نہیں، شالینی نے کہا کہ ہنی سنگھ بیمار ہیں اور ایسے میں لوگوں کی طرف سے افواہیں پھیلانا افسوسناک ہے۔ وہ اپنے بارے میں اس قسم کی کہانیاں سن کر ذہنی اور جسمانی طور پر بے حد کمزور ہوگیا ہے۔شالینی جس کی ہنی سنگھ سے 2011ء میں شادی ہوئی کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصہ سے بغیر وقفہ کیے کام کررہا تھا۔ اس کو مسلسل مصروفیات نے بیمار کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ہنی کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں اور ہنی کے کیریئر میں ان کی بہت مدد شامل ہے، شاح رخ کے ساتھ غیر ملکی ٹور کے دوران بلڈ پریشر قابو کرنے کی دوائیوں کے اثرات کی وجہ سے وہ ریہرسل کے دوران پھسل کر گر گیا اور اسے چوٹ آئی ہیں۔ شاہ رخ سے جھگڑا ہونا محض کہانی ہے۔