لکھنؤ: چیف الیکشن افسر امیش سنہا نے آج چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر رائے دہندگان کو اپنے ووٹ دینے کے سلسلہ میں حساس بنانے اور بیدارشہری کی حیثیت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے ووٹر بیداری مہم کا آغاز کیا۔ چیف الیکشن افسر ووٹر بیداری پیغام والے ٹیگ ہوائی جہاز کے مسافروںکو تقسیم کرتے ہوئے ۰۳؍اپریل کو لکھنؤ واپس آکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا عہد کرایا۔ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کی وردی پر ٹیگ لگا کر انہیں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی ترغیب دی۔