کانپو ر :ہومیوپیتھی علاج کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے اس کا کوئی منفی اثر نہیں ہوتا ہے ۔ یہ علاج دیگر طبی علاج کے مقابلے میں سستا بھی ہے یہ بات مقررین نے روہتگی اسپتال میں ڈاکٹر ہنیمن کی ۱۷۲ویں برسی پر منعقد اسمرتی دیوس پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
ڈاکٹر بی این اچاریہ نے کہا کہ ہومیوپیتھی کے موجد ڈاکٹر سیموول ہنمین نے آج سے عشرہ پہلے اور اس ہمیں ایک بے مثال طبی سہولیات دلائی تھی۔ اس طریقے سے تقریباً ہر بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے اور اس علاج کا کوئی برا اثر بھی نہیں ہے ۔ دیگر سہولیات طبی طریقوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں ۔ یا ان کے علاج کا طریقہ بہت مشکل ہے۔ یہ طریقے مہنگے بھی ہیں ۔
اکبر رکن پارلیمنٹ دویندر سنگھ بھولے نے کہا کہ ہومیوپیتھی علاج کو کم خرچ میں مہیا کرایا جاسکتا ہے۔ میئر جگت ویر سنگھ درون نے کہا کہ ہومیو پیتھی علاج ان کے حلقوں میں صحت خدمات کو پہنچایا جاسکتا جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ مرکزی ہومیوپتھی بورڈ حکومت ہند کے رکن ڈاکٹر انیرودھ پرساد ورما نے بتا یا کہ مرکزی حکومت ہومیوپیتھی علاج کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔پروگرام میں گریجویٹ ایم ایل سی ارون پاٹھک ،ڈاکٹر بی ایس چندیل ، وجے ٹنڈن ، اشوک ترپاٹھی، ڈاکٹر ڈی پی شریواستو وغیرہ موجود تھے۔