لکھنؤ(نامہ نگار)۔ہومیو پیتھی میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر سے ملاقات کرکے ان کے سامنے اپنی مانگیں رکھی ۔ ۵نکاتی عرضداشت میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ سبھی صحت مراکز پر ہومیو پیتھی ڈاکٹروں کی تقرری ، تحقیقی کاموں کو فروغ دیاجانا ، ہومیوپیتھی کلینک کی تعداد میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں ۔ تنظیم کے قومی ترجمان ڈاکٹردیپک سنگھ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں دواؤں کی زبردست کمی ہے ۔ اس کے باوجود ۱۵۔۲۰۱۴کے لئے ہومیوپیتھی کے لئے کوئی بجٹ ہی جاری نہیں کیا گیا۔ وفد میں سکریٹری ڈاکٹر اوپیندر منی ، ڈاکٹر پردیپ سنگھ ، ڈاکٹر روہت گپتا وغیرہ شامل تھے ۔