لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ صفائی مہم کے تحت جمعہ کو اترپردیش ہوم گارڈ غیر تنخواہ یافتہ افسران و ملازمین ایسوسی ایشن کے بینر تلے جوانوں نے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر جھاڑو لگاکر صفائی کی۔اس موقع پر درجنوں ہو م گارڈ جوان موجود تھے۔ حکومت ہند و ریاستی حکومت کے ذریعہ پُر عزم حکومت کے تحت جمعہ کی دوپہر اترپردیش ہوم گارڈ غیر تنخواہ یافتہ افسران و ملازمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام درجنوں ہوم گارڈ جوان چار باغ اسٹیشن پہنچے۔
ہوم گارڈ جوانوں نے ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر رامندر کمار یادو کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن کی دونوں جانب پڑے روڑے ہٹائے۔ جوانوںنے ان کے بغل کی پارکنگ و
آس پاس کی سڑکوںکی صفائی کی۔