نئی دہلی(بھاشا)ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا (ایچ ایم ایس آئی)نے نیا آٹو میٹک اسکوٹر ایکٹیوا ۔۱۲۵پیش کیا ہے ۔ نئے ایکٹیوا کو پیش کرتے ہوئے کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر شرد پردھان نے کہا کہ ایچ ایم ایس آئی اپنی بہتر کارکردگی کیلئے مشہور ہے۔کمپنی نئی ایکٹیوا کے ساتھ اس شعبے میں اپنا بلند مقام برقرار رکھنا چاہتی ہے ۔نئی ایکٹیوا میں طاقت ،مائلیج اور آرام پر خاص توجہ ہے۔ نئی ایکٹیوا؍ ۱۲۵اب دوماڈلوں اسٹینڈرڈ اور ڈیلکس میں موجود ہے۔ کمپنی نے دہلی شو روم میں اس کی قیمت ۵۲۴۴۷روپئے رکھی ہے۔