متوفی کے کنبہ والوں نے کیا جانچ کا مطالبہ
لکھنو: چنہٹ علاقے میں ایک ہوٹل میں کام کرنے والے لڑکے کی دوشنبہ کی صبح مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس کا کہناہے کہ لڑکے کی موت سانپ کے کانٹنے سے ہوئی ہے ۔وہیں کنبہ کے لوگ اس معاملہ میں جانچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بارہ بنکی کے محمد پور کھالہ باشندہ پوری فروش عزیز کا سولہ سالہ بیٹا سالم چنہٹ کے بی بی ڈی کالج کے سامنے دھریج نامی شخص کے ہوٹل پر کام کرتاتھا اور ہوٹل پر ہی رہتا تھا ۔بتایاجاتاہے کہ دوشنبہ کی صبح سالم اٹھ کر رفع حاجت کیلئے جارہاتھا اسی درمیان کچھ دوری پر مشتبہ حالت میں اس کی موت ہوگئی ۔ لڑکے کی موت کی خبر پاکر موقع پر چنہٹ پولیس اور کنبہ کے لوگ پہنچ گئے ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہناہے کہ لڑکے کی موت سانپ کانٹنے سے ہوئی ہے ۔ وہیں کنبہ کے لوگوں نے لڑکے کے موت کی معاملے میں جانچ کا مطالبہ کیاہے ۔