کلکتہ:ہوڑہ ضلع کے کدم تلہ مارکیٹ آج صبح آتشزدگی کی وجہ سے کئی دوکانیں جل کر خاک ہوگئیں۔فائر بریگیڈ کی 10گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو حاصل کیا گیا اطلاعات کے مطابق تین گھنٹے کی سخت مشقت کے بعدآگ پر قابو پایا گیا۔علاقے تنگ ہونے وجہ سے فائر عملے کو سخت مشکلات کا سامنا ۔کدم تلہ مارکیٹ میں 450-500دوکانیں ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق صبح پانچ بجے ایک دوکان سے دھوان نظرآیا۔آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔فائر عملے نے الزام عاید کیا ہے کہ گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا۔دوسری طرف مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ فائر عملے کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے تباہی زیادہ ہوئی ہے ۔گرچہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔تاہم کروڑ روپیہ کی مالیت تباہ ہوئی ہے ۔دھواں کی وجہ سے فائر عملہ اچینتیا بھٹا چاریہ نے گر گئے تھے ۔دوسری جانب مقامی میونسپلٹی نے مارکیٹ کو کوئی معاوضہ دینے سے اعلان کردیا ہے ۔مقامی کونسلر، مے ئر اور پولس موقع واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔تاہم مقامی کاؤنسلر نے کہا کہ آتشزدگی کی وجہ معلوم کی جائے گی۔