ممبئی (وارتا)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی ہٹ فلموںکو ٹھکرا دیا تھا لیکن انہیں اس بات کا کوئی ملال نہیں ہے ۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوںنے بلیک ، رام لیلا ، چنئی ایکسپریس، کل ہو نہ ہو ، اور فیشن جیسی کئی فلمیں ٹھکرائی تھیں لیکن اس بات کا انہیں کوئی ملال نہیں ہے ۔ کرینہ کپور اس بات کو لیکر فخر محسوس کرتی ہیں کہ ان کے ذریعہ فلم ٹھکرانے سے دیگر اداکارائوںکو فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ کرینی کپور نے کہا کہ میں فلم کی اسکرپٹ کو دھیان میںرکھکر فلموںکا انتخاب کرتی ہوں ۔چاہے وہ فلم چھوٹے بجٹ کی ہی کیوںنہ ہو ۔ اگر مجھے فلم کی کہانی پسند آتی ہے تو فلم میںکام کرنے کے لئے فورا ً ہاںکہہ دیتی ہوں میرے لئے فلم ساز چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے ۔ بالی وڈ اکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان ریمپ پر ان کا جلوا دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کو ریمپ پر چلنا اچھا نہیں لگتا اس لئے وہ فیشن شوز سے دور ہی رہتے ہیں لیکن وہ ہر سال ریمپ پر میرا جلوا دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ریمپ پر اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کے طور پر ریمپ کر واک کرنا اچھا لگتا ہے اورمیں ریمپ پر چلتے ہوئے کبھی نہیں گھبراتی، جو کام بھی کرتی ہوں پورے اعتماد اور لگن سے کرتی ہوں۔: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ کسی دن اچھی کتاب لکھیں۔ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اچھی کتاب لکھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال کتاب کے بارے میں کچھ نہیں سوچا کہ اسے کس کے بارے میں لکھوں گی۔