نئی دہلی ۔ ایف آئی پی بی نے اگستا ویسٹ لینڈ کے ساتھ فوجی اور شہری ہیلی کاپٹر کے ترقی یافتہ ماڈل کو اسمبل کرنے کی ٹاٹا گروپ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ اگستا کو ہندوستان میں وی آئی پی ڈیوٹی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی میں بد عنوانی سے متعلق الزامات کی جانچ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایف آئی پی بی کے ۱۹ ستمبر کو منعقدہ جلسے میں انڈین روٹر کرافٹ کی تجویز کو منظوری دی گئی یہ ٹاٹاسنس (۷۴ فیصد )اور اگستا ویسٹ لینڈ ( ۲۶ فیصد ) کا مشترکہ ادارہ ہے ۔ تجویز کے مطابق انڈین روٹر کرافٹ اے ڈبلیو ۱۱۹ کے ایکس ہیلی کاپٹر وں کی اسمبلنگ کرے گا ۔ کمپنی کے مارچ ۲۰۱۴ سے پروڈکشن شروع کرنے کی امید ہے ۔ یہ تجویز اب وزارت مالیات کی آخری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ۔